دنیا کی منفرد مسجد ۔۔ دیواروں پر پورا قرآن پاک کندہ ہے، یہ کہاں واقع ہے؟

image
قرآن کریم حفاظ کرام ، سورتوں اور آیات کی صورت میں ہر مسلمان کے دل میں محفوظ ہے تاہم مصر میں ایک نئی مسجد میں کچھ منفرد انداز میں اس قرآن پاک کو محفوظ کیا گیا ہے جس نے پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

قرآن کریم خوبصورت خطاطی میں دیواروں پر مصحف ضرور کیا گیا ہے لیکن یہ ازبکستان کے شہر بخارا کی مسجد نہیں بلکہ مصر کی ایک نئی مگر عظیم الشان مسجد ہے جس کو قاہرہ کے نئے انتظامی دارالحکومت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

مسجد میں قرآن پاک کندہ کرنے کے 30 خصوصی گلیریز مختص کی گئیں جہاں ہر گیلری میں ایک پارہ کندہ کیا گیا۔ پہلی گیلری میں دیوار پر کندہ قرآن پاک کا آغاز پہلی سورت سورہ فاتحہ سے ہوتا ہے 30 ویں گیلری میں اس کا اختتام آخری سورت سورہ الناس پر ہوتا ہے ۔

image

یہ مسجد ہی نہیں بلکہ فن تعمیر کا عظیم نمونہ ہے، اس کا سرکاری نام تو اسلامی ثقافتی مرکز ہے مگر یہ ملک اور بیرون ملک ’مصر مسجد‘ کے نام جانی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا گیا کہ ازبکستان کے شہر بخارا میں دنیا کا واحد قرآنی مصحف جو دیواروں میں کندہ ہے۔ 30 پاروں کیلئے 30 الگ الگ کمرے ہیں جن کی دیواروں پر خوبصورت خط نسخ میں قرآن کریم کندہ کیا گیا ہے۔

یہ مسجد مجموعی طور پر 19 ہزار مربع گز پر قائم ہے جس میں بیک وقت ایک لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس میں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے کئی منزلہ پارکنگ ہے جہاں 4 ہزار کاریں سما سکتی ہیں۔

مسجد میں دیواروں پر مکمل قرآن کریم خط نسخ میں کندہ کرنے کو ورلڈ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا گیا ہے۔

About Author

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Home
chat
SELL
Account
my aeds